21 فروری 2012 - 20:30

لبنان کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ لبنان نے تیونس میں ہونے والے شام مخالف اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ اس اجلاس کے پیچھے شام کے خلاف امریکہ کی سرپرستی میں عربی اورمغربی سازش کارفرما ہے۔

ابنا: لبنان کے وزیر خارجہ عدنان منصور نے کہا ہے کہ لبنان نے تیونس میں ہونے والے شام مخالف اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ اس اجلاس کے پیچھے شام کے خلاف امریکہ کی سرپرستی میں عربی اورمغربی ممالک کی گہری سازش کارفرما ہے۔

انھوں نے کہا کہ تیونس کے وزیر خارجہ رفیق عبد السلام اس اجلاس میں شرکت کے لئے لبنان کو دعوتنامہ ارسال کیا ہے تاہم لبنان نے اس معمالے میں غیر جانبدار رہنے کا فیصلہ کیا ہے اور لبنان اسی پالیسی کے تحت عرب ممالک کی جانب سے شام کے خلاف اقتصادی پابندیوں میں بھی شریک نہیں ہے۔ ........

/169